اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات حکومت نہیں عوام ہیں، پی پی اور مسلم لیگ ن کے مشکور ہیں جنہوں نے پارٹی کے ساتھ رابطہ کرکے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کیلئے مدعو کیا لیکن انکے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تجویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو وفاقی کابینہ میں جگہ دیں۔تفصیلا ت کے مطابق اے این پی سربراہ نے کہا کہ پہلے سے ملک اور حکومت مشکلات سے دوچار ہیں، ہم مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ ہماری ترجیح روزاول سے حکومتی عہدے نہیں بلکہ عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ اس وقت پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت قوم کو اس مشکل گھڑی سے نکالے گی۔
عوامی نیشنل پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار








