اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں تاخیر کی وجہ بتادی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا معاملہ حل ہوگیا ہے، بلوچستان میں فائرنگ کے واقعہ پر بی این پی مینگل کے تحفظات تھے، بی این پی مینگل کے تحفظات کے باعث حلف برداری میں ایک دن کی تاخیر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون ہوں گے، احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی ہوں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاور اور پٹرولیم کی وزارت شاہد خاقان عباسی دیکھیں گے، اقتصادی امور کی وزارت ایاز صادق دیکھیں گےجبکہ بلاول بھٹو وزیرخارجہ ہوں گے۔
خواجہ آصف نے وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں تاخیر کی وجہ بتادی








