برازیل میں ایک مقابلہ حسن کے دوران بیوی کا دوسرا نمبر آنے پر ماڈل کے شوہر غصے میں آکر اسٹیج پر پہنچ گئے مقابلے کی فاتح کا تاج چھین کر اسٹیج پر ہی توڑ دیا۔
مقابلہ حسن میں موجود حاضرین میں سے ایک کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر فائنلسٹ ماڈلز موجود ہیں اور مقابلے کی فاتح کا تاج بھی اسٹیج پر لایا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جیسے ہی مقابلے کی فاتح کے نام کا اعلان ہوتا ہے اور اسٹیج پر موجود ماڈل تاج پہنایا جا رہا ہوتا ہے عین اسی وقت دوسرے نمبر پر آنے والی ماڈل کے شوہر دوڑتے ہوئے اسٹیج پر آتے ہیں اور تاج چھین کر اسٹیج پر پھینک دیتے ہیں۔
https://twitter.com/brunoguzzo/status/1662809530206412800?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1662809530206412800%7Ctwgr%5E16189c936896d08fb3df19d0815735db2f331a4d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F329747-
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تاج کو پھینکنے کے بعد وہ اپنی بیوی کو ایک طرف کھینچتے ہوئے فاتح سے دور کرتے ہیں اور پھر سے تاج کو اٹھا کر مکمل طرح سے توڑ دیتے ہیں۔









