ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی (Anjelina Jolie)نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کی طرف دلا دی۔
تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا ہے کہ غزہ میں پورے پورے علاقے ملبے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں گھر، اسکول، اسپتال، سڑکیں اور بنیادی سہولتیں کچھ باقی نہیں رہا۔
مزیدپڑھیں:افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
انجلینا جولی نے خبردار کیا کہ سردی کی آمد سے قبل غزہ کے 94 فیصد لوگوں کو پناہ اور ضروری سامان کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اس پہلے بھی امریکی اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن چکا ہے۔
انجلینا جولی کے بیان پر انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا









