بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صومالیہ میں بحری قزاقوں سے زخمی حالت میں بازیاب 4 پاکستانی آج کراچی پہنچیں گے

صومالیہ(Somalia) میں بحری قزاقوں سے زخمی حالت میں بازیاب ہونے والے 4 پاکستانی کریو ممبران آج شام پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم ٹی اونر 25 کے زخمی پاکستانی کریو ممبران یاسر خان، عقیل خان، امین بن شمس اور عثمان غنی ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET694 کے ذریعے ادیس ابابا سے کراچی روانہ ہوں گے۔

زخمی پاکستانی کریو ممبران کی پرواز شام 4 بج کر 40 منٹ پر کراچی پہنچنے کی توقع ہے۔ ان کی آمد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ہوگی۔

مزیدپڑھیں:ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج

جاں بحق پاکستانی کریو ممبر رفیع اللہ کی میت بھی ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET694 سے کراچی پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق دیگر دو کریو ممبران کاشف عمر اور محمود انصاری کی میتیں بھی ممکنہ طور پر واپس لائی جائیں گی۔