بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول پارٹی کی مخالفت ، شاہد خاقان عباسی توانائی بحران کی وجہ سے کابینہ میں شامل نہ ہوئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی منگل کو حلف اٹھانے والی 37 رکنی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور (ن) لیگ کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بعض حکومتی شخصیات کے دعوئوں کے باوجود حلف اٹھانے والے وزراء میں شامل نہیں تھے، منگل کو ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی اکثریت بلاول کی شہباز شریف کے نیچے کابینہ میں بطوروزیر شمولیت کیخلاف تھی۔ پی پی پی راہنمائوں کے مطابق شہباز شریف (ن)لیگ کے صدر ہیں جبکہ بلاول بھی پی پی پی کے چیئرمین ہیں اور اس وقت بطور پارٹی سربراہ دونوں کی برابر کی حیثیت ہے ۔ بلاول کے کابینہ میں بطور وزیر شامل ہونے سے ان کی یہ حیثیت کمپرومائز ہوگی بہتر ہوگا کہ وہ باہر رہ کر تمام ایشوز پر وزیراعظم سے برابری کی حیثیت میں بات کریں ۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ملک کو درپیش توانائی کے سنگین بحران کی وجہ سے یہ مشکل وزارت سنبھالنے سے معذرت کی ہے۔