اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں بطور صدرپہنچانے کے لئے سرگرم ہوگئے ۔بلاول (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کی مدد لینے کے لئے آج رات لند ن روانہ ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو اپنے حق میں رام کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد بلاول کو نواز شریف کے پاس لند ن بھجوانے کا فیصلہ کیاگیا تاکہ نواز شریف سے درخواست کریں کہ وہ فضل الرحمن کو زرداری کے حق میں دستبردارکرائیں ،ذرائع کےمطابق پیرکی شام زرداری نے مولانافضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اورانہیں اپنے حق میں منانے کی بھرپورکوشش کی لیکن مولانافضل الرحمٰن نے ان کی بات ماننے سے صاف انکارکردیا،ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمٰن کادوٹوک موقف تھاکہ آج اگر عمران خان کی حکومت ختم ہوئی ہے اوردونوں بڑی جماعتیں پھراقتدارمیں آئی ہیں تویہ سب ان کا مرہون منت ہےاوربجائے آپ لوگ میرے احسان مند ہو اور مجھے خود اس عہدے کی پیشکش کریں اورآپ لوگ بلخصوص پیپلز پارٹی سب کچھ اپنی جیب میں ڈال لینا چاہتی ہے تو ایسا نہیں ہوگا۔ اور میں کسی صورت صدارت سے دستبردارنہیں ہوں گاکیونکہ اگر اس بار بھی میں کوئی بڑا آئینی عہدہ حاصل نہ کرپایاتوپھر یہ شایدمیرے لئے آئندہ کبھی نہیں ہوگا۔
بلاول اپنے والد زرداری کو ایوان صدر پہنچانے کے لئے سرگرم ، نواز شریف کے ذریعے فضل الرحمن کو منانے کی کوششوں کا آغاز آج رات لند ن جائیں گے








