پاکستانی ڈرامہ اور اسٹیج انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل احمد اپنے ایک جملے سے جشن جون ایلیا تقریب کے شرکاء کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔
لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں جاری اس تقریب میں سہیل احمد نے اچانک ایک طنزیہ فقرہ کسا، جسے سنتے ہی لوگ بے ساختہ ہنس پڑے۔
سہیل احمد تقریب میں اپنی نشست پر براجمان گفتگو کرتے رہے تھے کہ اس دوران ایک مٹر گشت بلی ”بے نیازی“ سے اسٹیج پر ان کی نشست کے نیچے گزر گئی۔
اس موقع پر سہیل احمد نے اپنی حس مزاح کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے برجستہ کہا کہ ’میرا خیال ہے یہ بلی آزاد پھر رہی ہے، اس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے‘۔
پہلی آزاد گھوم رہی ہے لگتا ہے اس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے pic.twitter.com/Ux2tCV0hab
— چوہدری مدثر رضا مچھیانہ (@Muddasaroffical) June 2, 2023
سہیل احمد کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل وہ رہی ہے اور اب تک اسے 53 ہزار 500 سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
سہیل احمد کون ہیں؟
سہیل احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بے شمار ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی اور اپنے چاہنے والوں سے خوب داد وصول کی۔
لیکن سہیل احمد کی زندگی کا زیادہ حصہ اسٹیج پر گزرا ہے۔
ان کے چاہنے والے ان کی خوبصورت پرفامنس دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔
سہیل احمد کے مشہور اسٹیج ڈراموں میں مرغی انڈہ تے ایف ڈی، دیوانے مستانے، ٹوپی ڈرامہ، شاباش بیگم، سوا سیر، نو ٹینشن اور کوٹھا وغیرہ شامل ہیں۔
آج کل انہیں ان کے ٹاک شو ”حسبِ حال“ کے کردار ”عزیزی“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔









