بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ِ’’عون چودھری منشیات سپلائی کرتے ہیں،،ن لیگی رہنماعطاتارڑ کی میڈیا ٹاک کی پرانی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے عون چودھری کو مشیر بنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑکے پرانے بیان کی ویڈیو وائرل کردی گئی جس میں عطاتارڑ کہہ رہے ہیں کہ پورا جہان جانتا ہے کہ عون چودھری لاہور اور اسلام آباد میں اشرافیہ کے مجموں میں منشیات سپلا ئی کرتے ہیں اس کے باوجود انہیں پنجاب کابینہ میں بٹھایا گیا ہے۔ویڈیو میں عطا تارڑ مطالبہ کررہے ہیں کہ عون چودھری کے خلاف بھی مقدمہ قائم کرکے کارراوئی کا جائے اور ان کے گھر کی بھی تلاشی لی جائے