اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےدعویٰ کیا ہے کہ جب میں وزیراعظم ہائوس گیا تو شہزا د اکبر اوراعظم مجھے سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس لے گئے ،دو منٹ سے زیادہ ہماری میٹنگ نہیں ہوئی ،عمران خان نے کہا کہ آپ نے بڑے اچھے طریقے سے کیسز کو ہینڈل کیا ہے یہ کیس بھی آپ نے ہینڈل کرنا ہے ۔بشیر میمن نے کہا کہ میں سمجھا کوئی خاص کیس ہوگا ،وزیراعظم ہائوس سے نکل کے ہم شہزا د اکبر کے آفس میں چلے گئے ،وہاں جا کر انہوں نے بتانا شروع کیا تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام آیا ،تو شہزاد اکبر نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائر ی کرنی ہے تو میں نے صاف انکار کردیا۔
جسٹس فائز عیسیٰ معاملہ، سابق حکومت نے مجھے انکوائری کا کہا تو میں نے انکارکردیا تھا،بشیرمیمن کا دعویٰ








