بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ثا نیہ پی ایچ ڈی،شازیہ مری بی اے،سوشل میڈیا پر سابقہ اور موجودہ کابینہ کے ارکان کی تعلیمی قابلیت کا موازنہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پرموجودہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کی تعلیمی قابلیت کا موازنہ کیا جانے لگا۔ سوشل میڈیاپر تصاویر کے ساتھ شازیہ مری اور ثانیہ نشتر میں کئے موازنے کے مطابق تخفیف غربت کی سابق معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کنگز کالج لندن سے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ،وہ عالمی ادارہ صحت کے اعلیٰ سطح کے کمیشن کی سربراہ اور عالمی اقتصادی فورم کی رکن بھی رہ چکی ہیں جب کہ شازیہ مری نے صرف بی اے کر رکھا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  وبائی امراض کے ماہر تھے جنہوں نے KEMU سے گریجویٹ واشنگٹن سکول آف میڈیسن سے ڈگری حاصل کررکھی ہے جب اب ان کی جگہ نئے وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل ہیں جنہوں نے وفاقی اردو یونیورسٹی سے BA پاس ہیں اور منشیات فروشی کے مقدمات میں ضمانت پر ہیں ۔