بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کابینہ میں خواتین کی نمائندگی،پیپلزپارٹی (ن)لیگ پر بازی لے گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں تین خواتین کو وفاقی وزیر جبکہ دو خواتین بطور وزیرمملکت شامل کی گئی ہیں۔خواتین کو نمائندگی دینے کے معاملے پر پیپلزپارٹی (ن)لیگ پر بازی لے گئی ۔ وفاقی کابینہ کا حصہ بننے والی تین میں سے دو خواتین وفاقی وزرا شیری رحمان اورشازیہ مری کا تعلق پیپلزپارٹی سے اور مریم نواز کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہےجب کہ دو وزرائے مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث کا تعلق (ن) لیگ سے جبکہ حنا ربانی کھر کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔خواتین تنظیموں کی طرف سے (ن) لیگ کو خواتین ارکان کو کابینہ میں مناسب نمائندگی نہ دینے پر تنقیدکا نشانہ بنایا جارہا ہے۔