بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گریڈ21کے افسر فواد اسد اللہ کو انٹیلی بیورو کا نیا سربراہ مقررکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے گریڈ21کے افسر فواد اسد اللہ خان کو انٹیلی جنس بیورو(آئی بی ) کا نیا سربراہ مقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فواداسد اللہ خان آئی بی سینئر ترین افسر ہیں انہیں دوبار صدارتی ایوارڈزوصول کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے،فواد اسداللہ انسداددہشت گردی کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اچھی شہرت کے حامل آفیسر ہیں۔ذرائع کے مطابق فواد اسد اللہ خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا،فواد اسد اللہ خان اس وقت کمانڈنٹ آئی بی اکیڈمی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،اس سے قبل سلمان خان آئی بی کے سربراہ تھے ، ڈاکٹر محمد سلمان کے تین ماہ رخصت پر جانے کے باعث عہدہ خالی تھا وہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پرگزشتہ ہفتہ تین ماہ کی رخصت پر چلے گئے تھے۔ ڈاکٹر محمد سلمان کو سابق وزیراعظم عمران خان کےانتہائی قریب سمجھا جاتا تھا او ر ان پراپوزیشن کی طرف سے تنقید بھی کی جاتی تھی۔