اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے ایک بارپھر اقتدار میں آنے پر پارٹی کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کی ڈیڑھ سال سے پاکستان میڈیا ریگولیٹری (پیمرا) کی طرف سے الیکٹرانک میڈیا پر تقاریر اور گرگرمیوں کو دکھانے پر عائد پابندی کیا ختم ہو رہی ہے؟ نواز شریف کی تقاریر نشرکرنے پر اکتوبر 2020کو پیمرا نے اس وقت پابندی عائد کر د ی تھی جب انہوں نے گوجرانوالہ کے جلسہ سمیت کئی تقریبات میں اسٹیبلشمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف پر عائد اس پابندی پر (ن)لیگ کے اندرسخت ردعمل پایا جاتا ہے اور پارٹی رہنماؤں کی اکثریت اس پابندی کو تنقید کا نشانہ بھی بناتی رہی ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کب اس پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
نوازشریف پر پیمرا کی پابندی کیا جلدختم ہونے جارہی ہے؟








