بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کو ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ کل سماعت کرے گی

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے شرائط کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقررکر دی ۔ جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل دورکنی بنچ کل سماعت کر ے گا۔اس معاملے کی آخری سماعت  بیس جنوری 2020کو ہوئی تھی ، عدالت نے پانچ قانونی نکات پر وکلاسے جواب طلب کررکھا ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے نوازشریف کو 16نومبر2019کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔