بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ لکھ لیں،مارچ میں یہ حکومت چلی جائے گی، لطیف کھوسہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما پاکستان پیپلزپارٹی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ معنی خیز ہوگا جو منہگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہے۔ یہ طے شدہ ہے، آپ لکھ لیں، مارچ میں یہ حکومت چلی جائے گی، اس کے بعد مڈ ٹرم الیکشن ہوں گے ۔

رہنما پیپلزپارٹی لطیف کھوسہ نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر سونامی مسلط کیا گیا ہے جس سے جینا حرام ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدین سے پیپلزرٹی کا قافلہ آگے بڑھے گا اور اسلام آباد پہنچے گا جس میں عوام کا سمندر ہوگا، مارچ میں حکومت آپکو جاتی ہوئی نظر آئے گی، چاہے لانگ مارچ سے جائے یا عدم اعتماد سے جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعدادی برتری ہماری مکمل ہوچکی ہے، باقی چیزیں طے ہونا باقی ہیں۔

 لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے، ایسے دس بیس پچاس مارچ کریں۔ شاہ محمود قریشی،علی زیدی لانگ مارچ کرتے رہیں، ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔