پاکستانی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ خوبرو اداکار عمران عباس نے اپنی پسندیدہ اداکاروں کے نام بتادیے۔
عمران عباس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ،صنم جنگ اور نیلم منیر کے ساتھ ایک تقریب میں لی گئی کچھ تصاویر شیئر کیں جس کےساتھ کیپشن میں انہوں نے ان کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بھی بتایا ۔
اداکار نے لکھا کہ ڈرامہ’نور بانو‘ اور ’پل میں عشق‘ میں ماہ نور بلوچ ہوں یا ’دل مضطر‘ اور ’الوداع‘ میں صنم جنگ یا ’احرام جنون‘ میں نیلم منیر ہوں مجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں بے پناہ خوشی ہوئی۔
عمران عباس نے لکھا کہ یہ تینوں خواتین نہایت باصلاحیت، انتہائی خوبصورت اور اپنے کام میں ماہر ہیں اور میرے دل میں ہر ایک کے لئے خاص مقام ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میری زندگی میں ایک خاص مقام رکھنے کے باوجود بے شمار یادیں اکھٹا کرنے کے لئے آپ سب کے لیے میرے دل میں بے انتہا عزت ، احترام اور محبت ہے۔









