بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لائیو کانسرٹ کے دوران ٹیلر سوئفٹ کے منہ میں مکھی چلی گئی، ویڈیو وائرل

ہالی وڈ کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے منہ میں  لائیو کانسرٹ  کے دوران مکھی چلی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکا کے شہر  شکاگو  میں  اتوار کے  روز ٹیلر سوئفٹ کے لائیو کانسرٹ کے دوران پیش آیا جس دوران عوام کا سمندر  ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس  کیلئے موجود تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران کانسرٹ ٹیلر سوئفٹ مداحوں سے مخاطب تھیں  تاہم اس دوران ان کے منہ میں مکھی چلی گئی جس کے بعد گلوکارہ  کھانسنے لگیں۔

گلوکارہ نے ہنستے ہوئے اپنی کھانسی کی وجہ بھی بتادی کہ انہوں نے کوئی مکھی نگل لی ہے،  لیکن یہ مزے دار تھی جس  پر  ان کے مداح قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

بتایا جارہا ہے کہ  بعد ازاں  ٹیلر سوئفٹ نے اپنا پروگرام  بھی جاری رکھا۔