بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راکھی ساونت کو عمرہ ادائیگی کیلئے ویزہ مل گیا

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی، انہیں عمرے کا ویزا جاری ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ انہیں عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی، ان کا ویزہ آگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mohammed Suleman (@rbt.travels)

مذکورہ وائرل ویڈیو راکھی ساونت کے ٹریول ایجنٹ کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے عادل خان درانی سے دوسری شادی کی تھی اور بعدازاں اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا۔
تاہم شادی کے اعلان کے کچھ عرصے بعد ہی ان کے اور ان کے شوہر عادل خان کے درمیان معاملات خراب ہوکر طلاق پر ختم ہوگئے تھے۔
شوہر کی بے وفائی سے دلبرداشتہ راکھی ساونت نے گزشتہ رمضان المبارک میں عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رمضان میں عمرہ کرلیا تو میرا نصیب کھل جائے گا۔ تاہم اس وقت انہیں ویزہ نہیں مل سکا تھا۔
رمضان میں نہ سہی تاہم اب عمرے کی ادائیگی کے لئے انہیں ویزہ مل گیا ہے، جس کا اعلان خود راکھی ساونت نے کیا اور ویڈیو ان کے ٹریول ایجنٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔