اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کرینگے جس میں گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری پر بات ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کرینگے جس میں گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری پر بات ہوگی۔
ملاقات میں چاروں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی پر بھی گفتگو کی جائیگی۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹادیا تھا۔
تاہم صدر مملکت نے گورنر کی برطرفی کی سمری منظور ہونے تک گورنر پنجاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔









