اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کل شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایم این اے محسن داوڑ اور وفاقی وزراء کے ہمراہ کل شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اتمانزئی جرگہ کے مشران سے ملاقات اور خطاب کریں گے، سول و عسکری حکام وزیراعظم کو شمالی وزیرستان کی ترقی اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے








