بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم ہاؤس میں اشرافیہ کیلئے عیاشی ڈنر کھل گئے، شہباز گل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہےکہ وزیراعظم ہاؤس میں اشرافیہ کیلئے عیاشی ڈنر کھل گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ 3 دن میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہوگیا، بجلی بھی 5 روپے مہنگی ہوئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے احساس اور لنگر خانے بندکردیا گیا اور وزیراعظم ہاؤس میں اشرافیہ کیلئے عیاشی ڈنر کھل گئے۔ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا تھا ان کے پاس بڑی تجربے کار ٹیم ہے جبکہ ہیلتھ منسٹر سے لے کر وزیراعظم کی کرسی تک مجرمان ہے تو کہاں ہےٹیم؟۔