بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی خدشات ،عمران خان کو لاہورجلسے میں شرکت سے روک دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان کو مینار پاکستان میں جلسے سے شرکت سے روک دیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسی کی طرف سے موصول ہونے والے تھریٹس الرٹس اور ضلعی اور صوبائی سطح پر حالیہ انٹیلی جنس جائزے کی روشنی میں سابق وزیراعظم عمران خان کو سفارش کی جاتی ہے کہ وہ جلسے میں شرکت کی بجائے اس سے آن لائن یا وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔