اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے من گھڑت خبر چھاپنے پر بی بی سی ہیڈکوارٹر سے جواب طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 10 اپریل 2022 کو بی بی سی اردو نے انتہائی بے بنیاد اسٹوری شائع کی تھی، جس پر پاکستان نے بی بی سی ہیڈکوارٹر سے جواب طلب کر لیا ہے۔پاکستان کی تحریری شکایت ڈائریکٹر جنرل بی بی سی کو موصول ہو چکی، بی بی سی نے پاکستان کی شکایت پر معاملے کا جائزہ بھی لینا شرو ع کر دیا ہے۔تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی نے جو اسٹوری شائع کی اس میں تمام باتیں حقائق اور صحافتی اصولوں کے منافی تھیں، آئی ایس پی آر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس اسٹوری کو رد کر چکے ہیں۔








