اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ آزاد شہری کسی بیرونی طاقت کا غلبہ قبول کرنےکو تیار نہیں۔ اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ غیرفطری امپورٹڈ حکومت معاملات سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامراج نے مقامی کٹھ پتلیوں کےذریعےاکثریتی جماعت کی حکومت کوختم کروایا جبکہ اندرونی معاملات میں سازش اور مداخلت نےقوم میں ردعمل پیدا کیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آزادملک کے آزاد شہری کسی بیرونی طاقت کا غلبہ قبول کرنےکو تیار نہیں۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ مینار پاکستان کاجلسہ قوم کی حقیقی آزادی اور خودمختاری کی نوید بنےگا۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ صرف 4 ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 5 ارب ڈالرسے زائد کی کمی ہوئی جو کہ عدم اعتماد کی قرارداد کے بعد ہوئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی ہے اور نہ ہی معیشت چلانا اس حکومت کے بس کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جعلی حکومت جتنی دیر تک رہے گی معاشی بحران اتنا ہی گہرا ہوگا۔
سامراج نےکٹھ پتلیوں کےذریعےاکثریتی جماعت کی حکومت کوختم کروایا ، اسدعمر








