لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹیلیفون کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں خون خرابے اور ماڈل ٹاؤن سانحہ کے ملزمان ایک ہی ہیں،ماڈل ٹاؤن سانحہ کے ملزمان کو سزا مل جاتی تو پنجاب اسمبلی کا واقعہ نہ ہوتا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم کیپٹن (ر) عثمان کو رہا کر دیا گیا،سانحہ ماڈل میں سزائے موت کے مرتکب ملزمان وزیر بنے بیٹھے ہیں،ایک منٹ ضائع کیے بغیر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا دی جائے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جن کو پھانسی اور عمر قید کی سزا ہونی چاہئے تھی وہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ بنے بیٹھے ہیں،کیپٹن (ر) عثمان کی نگرانی میں ماڈل ٹاؤن کا آپریشن ہوا تھا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سات سال کے بعد بھی غیر جانبدرانہ تفتیش نہیں ہوئی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے چودھری پرویزالٰہی کی خیریت بھی دریافت کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد، نوراللہ صدیقی، جی ایم ملک، عارف چودھری اور ترجمان چودھری پرویزالٰہی ڈاکٹر زین علی بھٹی موجود تھے۔
سانحہ ماڈل میں سزائے موت کے مرتکب ملزمان وزیر بنے بیٹھے ہیں،طاہر القادری








