اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ رمیز راجہ کو چلنے دیں گے اسے ہٹا دیں گے۔دوسری جانب حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے دو نام دیں گے۔چیئرمین کے لیے نجم سیٹھی کا نام بھی شامل ہے، گورننگ بورڈ دونوں ناموں میں سے ایک نام تجویز کرے گا۔








