بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قوم کو امریکہ کیخلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ قوم کو امریکہ کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا۔ وزیر داخلہ نے عمران خان سے سوالات کئے کہ امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت؟ قوم کو جواب دیں، امریکی رکن کانگریس محترمہ الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی، قوم جاننا چاہتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اپوزیشن میں جا کر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟ کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟ اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو میں تحقیقات کراؤں گا، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ ہو کہ عمران نیازی اپنی روایت کے مطابق چند دنوں بعد ایک اور خط سامنے لے آئے، قوم کو امریکہ کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ جلسوں میں’’ ابسلوٹی ناٹ‘‘ کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے امریکیوں سے ملاقات کے لئے’’ابسلوٹی ییس‘‘ کیوں کہا؟