بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول کی قیمت میں یکم جولائی سے بڑی کمی کا امکان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرول کی قیمت میں یکم جولائی سے 30 سے 40 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی  کےمطابق ملک میں روس سے تیل آنے کے بعد پیٹرول کے نرخوں میں کمی آئے گی، ابتدائی طور پر پاکستان اور روس کے مابین ایک لاکھ بیرل تیل کا معاہدہ ہوا ہے جبکہ مزید 7 لاکھ بیرل تیل آنے کا امکان ہے۔

روس سے تیل لانے والا آئل ٹینکر پیور پوائنٹ اتوار کا کراچی کی بندرگاہ پہنچا تھا، 45 ہزار ٹن تیل کو پی آر ایل ریفائنری میں صاف کیا جائے گا جس کے بعد آئندہ 2 ہفتوں تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔