کراچی (کامرس ڈیسک)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپے ایک پیسے کمی سے 286 روپے 96 پیسے کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 287.97 روپے کا ہو کر بند ہواتھا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے پر فروخت ہو رہاتھا۔









