بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خوراک کے شعبے میں ملک کو خود کفیل بنانے کیلئے سٹوریج کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے،احسن بختاوری

فوڈڈ پارٹمنٹ کا بنیادی کام حکومتی پالیسی کا نفاذ،فلور ملز مالکان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،مہر غلام عباس
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کے پاکستان کو فوڈ بلخصوص گندم کے شعبے میں خود کفیل بنانے کیلئے سٹوریج کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔حکومت فلور ملز مالکان کو سٹوریج کا نظام بہتر بنانے کیلئے بلا سود قرضے مہیا کرے۔ ر سال لاکھوں ٹن گندم سٹوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہے جبکہ ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے گندم امپورٹ کرنی پڑتی ہے، سستے اور معیاری آٹے کی شہریوں تک رسائی فوڈ ڈپارٹمنٹ اور فلور ملز کی مشترکہ ذمہ داری ہے،وزیر اعظم کسان پیکیج کی وجہ سے رواں سال پاکستان نے 27ملین ٹن سے زیادہ گندم کی پیداوار کی جو ایک ریکارڈ ہے،حکومت اور متعلقہ ادارے بہترین فصل کے ثمرات انڈسٹری اور عوام تک پہنچانے کیلئے بر وقت اقدامات یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈپارٹمنٹ راولپنڈی ڈیویژن مہر غلام عباس اور فلور ملزمالکان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنائب صد ر انجینئر اظہر اسلام،سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، سابق سینئر نائب صدر چوہدری مختار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد زمان سمیت ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔صدر اسلام آباد چیمبر نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے،یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ ہمیں ہر سال اپنی ضرورت کی خوراک پوری کرنے کیلئے درآمد کرنی پڑتی ہے جس پر بھاری قومی سرمایہ خرچ ہوتا ہے،پاکستان کے کسان اور انڈسٹری کے پاس وہ تمام صلاحتیں موجود ہیں جن کی بدولت ہم خوراک کے شعبے میں خود کفیل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ فلور ملز انڈسٹری کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات یقینی بنائے کہ ہمیں سستے آٹے کے پوائنٹس نہ لگانے پڑیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈپارٹمنٹ مہر غلام عباس نے محکمہ کے نظام میں بہتری کیلئے گرانقدار خدمات سرانجام دی ہیں، انہوں نے انتہائی جانفشانی اور فرض شناسی سے مساوات کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام فلور ملز مالکان کے ساتھ یکساں رویہ روا رکھا ہے جو قابل ستائش ہے،آج اس ہال میں موجود اسلام آباد کے 95فیصد فلور ملز مالکان کی موجودی یہ ثابت کرتی ہے کہ ان کی مساوات اور تمام سٹیک ہولڈز کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر انہیں مکمل اعتماد ہے،اس حوالے سے اسلام آباد چیمبر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ نے گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بہترین کام کیا ہے میں بطور صدر اسلام آباد چیمبر تمام افسران اور ملازمین کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈپارٹمنٹ پنڈی ڈیویژن مہر غلام عباس نے کہا کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کا بنیادی کام حکومتی پالیسی کا نفاذہے،بطور ریگولیٹر ہم نے رواں سال گندم کی خریداری،سمگلنگ کے خاتمے اور سبسڈی کی تقسیم کیلئے بہترین کام کیا ہے،پوری فلور ملز انڈسٹری ہماری کاکردگی سے مطمئن ہے،انہوں نے کہا کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ اور فلور ملز انڈسٹری دونوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام ہوں اور کوئی بحران نہ پیدا ہو،ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں،جو تھوڑے بہت مسائل ہیں اس کو ہم سٹیک ہورلڈرز کے ساتھ بیٹھ کر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال راولپنڈی ڈویژن نے گندم کی خریداری کا تاریخی ریکارڈ حاصل کیا ہے جس کے اثرات آئندہ ایک سال تک مارکیٹ میں نظر آئیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر چیمبر انجینئر اظہر اسلام نے کہا کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ اہم ترین حکومتی ادارہ ہے،اسلام آباد چیمبر ان کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرے گا۔سیکرٹری جنرل یو نائیڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ نے آٹے کی قلت پر کمی پانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں،پاکستان کی گندم کی پیداوار کو چند بنیادی اقدامات اٹھا کر مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان کی طرح فلور ملز مالکان کو بھی کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنی چائیں۔۔گندم کے سٹوریج کے نظام میں بہتری کیلئے حکومت،بزنس کمیونٹی اور متعلقہ ادارے مل کر جامع پالیسی تشکیل دیں۔