گلبرگ گرین نے اپنی لوکیشن، انفراسٹرکچر اور بروقت ڈلیوری کی بنیاد پر الگ مقام بنایا ہے،صدر آئی سی سی آئی
صدر اسلام آباد چیمبر کا وفد کے ہمراہ گلبرگ گرین کا دورہ،اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی
اسلام آباد(ممتازنیوز)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعمیرات کے شعبہ نے گزشتہ دو دہائیوں سے شاندار خدمات سرانجام دی ہیں،اس شعبے نے جہاں ایک طرف لوگوں کو گھر جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی میں حکومت کو تعاون فراہم کیا ہے وہیں لاکھوں افراد کیلئے روزگار کے پائیدار مواقع بھی پیدا کیے ہیں،گلبرگ گرین اسلام آباد نے بہترین لوکیشن،شاندار انفراسٹرکچر اور بروقت ڈلیوری کی بنیاد پر اپنا الگ مقام بنایا ہے،گلبرگ اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے انتخابات میں فتح پر میں نئی باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کی فتح تمام ممبران کے ان پر اعتماد کی عکاس ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گلبرگ اسلام آباد کے دورے کے موقع پرکیا،صد ر اسلام آباد چیمبر نے وفد کے ہمراہ اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے انتخابات میں فتح پر صد نجیب الہی ملک،جنرل سیکرٹری نوید ملک سمیت پوری باڈی کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب باڈی سوسائٹی اور شہریوں کے مفادات کیلئے کام جاری رکھے گی،صدر اسلام آباد چیمبر نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، اس شعبے نے حکومت،انڈسٹری اور عام آدمی سب کو فائدہ پہنچایا ہے۔ تعمیراتی صنعت کو درپیش مشکلات دور کر کے حکومت نہ صرف مزید ریونیو حاصل کر سکتی ہے بلکہ سالانہ گھروں کی ضرورت جو ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھ رہی ہے جو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور انڈسٹری مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ سارا خام مال پاکستان میں ہی ملے اور انڈسٹری درآمدات پر کم انحصار کرے، کوشش کی جانی چاہئے کہ تمام متعلقہ خام مال پاکستان کے اندر ہی مینوفیکچر کیا جائے، ملک کی آبادی 24 کروڑ سے تجاویز کر چکی ہے،حکومت اتنی آبادی کیلئے گھر کی بنیادی ضروت کو پرائیوٹ سیکٹر کے تعاون کے بغیر کسی صورت پورا نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ گلبرگ گرین اسلام آباد جو جو پذیرائی ملی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سوسائٹی سے وابستہ ہر ایک فرد اپنے مقصد میں کتنا مخلص ہے۔سوسائٹی نے پاکستان میں تعمیرات کے شعبے میں نئے اہداف طے کیے ہیں،تمام نامور ملکی برانڈ اس سوسائٹی میں موجود ہیں،ڈی واٹسن نے بھی اپنی برانچ یہاں شہریوں کی خدمت کیلئے کھولی ہے۔اس موقع پر نائب صدر چیمبر انجینئر اظہر اسلام نے کہا کہ گلبرگ گرین اسلام آباد کی اہم ترین سوسائٹیز میں سے ایک ہے،میں فتح پر چیمبر اور پوری بزنس کمیونٹی کی طرف سے نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،مجھے یقین ہے نو منتخب باڈی اپنے لوگوں کے اعتماد پر پورا اترے گی۔گلبرگ سٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر نجیب الہی ملک نے کہا کہ میں صدر اسلام آباد چیمبر اور پوری بزنس کمیونٹی کا مشکور ہوں جن کے تعاون سے ہمیں یہ فتح ملی ہے،ہمارے لوگوں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم دن رات ایک کر کے اس پر پورا اتریں گے،سٹیٹ ایجنٹس اور انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے سوسائٹی کو یہ مقام ملا ہے۔سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر ملک نے کہا کہ آنے والے سالوں میں تعمیراتی شعبہ کی ترقی اور طلب میں اضافے کے باعث تعمیرات بڑھیں گی، اس طرح تعمیراتی شعبے کے ساتھ جڑی دیگر صنعتیں بھی ترقی کریں گی۔سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ سٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے انتخابات میں جیتنے والی باڈی پر لوگوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے،مجھ امید ہے نو منتخب باڈی چیمبر کے ساتھ مل کر تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔صدر اسلام آباد سٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن سردار طاہر محمود نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔تعمیراتی شعبے کی ترقی سے اس سے منسلک 40صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔نو منتخب سیکرٹری جنرل گلبرگ گرین سٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن نوید ملک نے کہا کہ سٹیٹ ایجنٹس کا کسی بھی سوسائٹی کی ترقی اور نیک نامی میں اہم کردار ہوتا ہے،جس جانفشانی سے اس سوسائٹی سے منسلک افراد نے کام کیا ہے وہ مبارکباد اور تحسین کے مستحق ہیں،ہم نے پہلے بھی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لیے آئندہ بھی لوگوں کے سامنے اپنی کاکردگی رکھیں گے۔سابق صدر آئی سی سی آئی اعجاز عباسی نے کہا کہ اتنی خوبصورت سوسائٹی،اس کی تعمیر اور آباد کاری اسٹیٹ ایجنٹس کے بغیر ممکن نہیں،میں شاندار کارکردگی اور بھاری اکثریت سے فتح پر نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سیکرٹری جنرل اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن چوہدری زاہد رفیق نے کہا کہ ہماری تنظیم نو منتخب باڈی کے ساتھ کھڑی ہے،ہم نے پہلے بھی مل کر مسائل حل کیے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔









