اسلام آباد(ممتازرپورٹ)تحریک انصاف نے پورے ملک خاص طور پر وفاق ،پنجاب اور سندھ میں اوپر سے نیچے تک بیوروکریسی کو سیاست سے پاک کرنے کے لئے دو بڑی سیاسی جماعتوں (ن)لیگ اور پی پی پی کے وفاداربیوروکریٹس کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی،کرپٹ اور سیاست میں ملوث بیوروکریٹس کی فہرستوں اور ان کے بارے میں اہم معلومات جمع کرنے کے لئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا ۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت میں حکومت کی رخصتی کے بعد یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام بنانے میں سب سے زیادہ کردار بیوروکریسی نے ادا کیا ہے، خاص طورپر مرکز اور پنجاب میں (ن)لیگ کے اوپرسے نیچے تک وفاداربیوروکریٹس نے ہر سطح پر حکومت کو ناکام بنانے کے لئے اہم کردار اداکیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کی وجہ سے (ن)لیگ کو ہر اہم بات پہلے سے معلوم ہوجاتی تھی ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ضلع اور تحصیل کی سطح پر اپنے اہم ذمہ داران کو اس بارے میں ہدایات جاری کری ہیں۔ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کو ہر طرح کی سیاست سے پاک کرنے کا مقصداسے حقیقی معنوں میں عوام کی خادم اور کسی سیاسی جماعت سے نہیں ملک اور قوم سے وفادار بنانا ہے۔
پی ٹی آئی نے (ن)لیگ و پی پی پی کے وفاداربیوروکریٹس کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی








