اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا،قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا اور وزیراعظم کے علاقے کے پہلے دورہ پر شکریہ ادا کیا جس سے قبائلی اضلاع کے لئے وزیراعظم کی توجہ اور فکر کا اظہار ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم پاکستان کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر ممکن تعاون پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف ن کہا کہ قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عوض مقامی آبادی کو سہولت پہنچانے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ہماری ترجیح پورے پاکستان کی طرح مقامی کمیونٹی کیلئے شہری سہولیات کو یقینی بنانا ہوگی۔ قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کو پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
قبائلی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، وزیراعظم








