بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

“ماہرہ خان نےمیرا بچوں کی طرح خیال رکھا “، خوشحال خان

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان نے مختصر کیریئر کے دوران انڈسٹری کی سُپر اسٹار ماہرہ خان سے پہلی ملاقات کا احوال بیان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار خوشحال خان نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہوں نے انڈسٹری میں کیسے قدم رکھا اور کس طرح مختصر وقت میں اپنی جگہ بنائی۔انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ”انڈسٹری میں قدم رکھنا آسان ہے اور نہ جگہ بنانا، اس کے لئے سخت محنت کے ساتھ ساتھ اچھی قسمت کا ہونا بھی لازمی ہے۔”انہوں نے اپنے پہلے ڈرامے”قصہ مہر بانو کا” اور ٹیلی فلم “ایک تھی نگار” کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ “جب وہ قصہ مہر بانو کا آڈیشن دینے کے لیے پروڈیوسر نینا کاشف کے ہاں پہنچے تو وہاں ماہرہ خان پہلے سے ہی موجود تھیں لیکن انہوں نے انہیں نہیں پہچانا، کیونکہ اس وقت انہوں نے زائد العمر شخص کا روپ دھار رکھا تھا۔”
خوشحال خان نے مزید بتایا کہ” اس وقت انہوں نے چہرے پر نقلی داڑھی اور مونچھیں لگا رکھی تھیں، جس کی وجہ سے اداکارہ ماہرہ خان انہیں کوئی بزرگ شخص سمجھ بیٹھیں اور انہیں اٹھ کر سلام کرنے کے بعد بیٹھنے کی دعوت دی۔بعد ازاں خوشحال خان نے داڑھی اور مونچھیں اتار کر ماہرہ خان کو بتایا کہ وہ خوشحال خان ہیں، جس پر وہ ہنس پڑیں۔”
انہوں نے بتایا کہ” ٹیلی فلم “ایک تھی نگار” کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ خان نے ایک بچے کی طرح ان کا خیال رکھا، جو انہیں بے حدپسند آیا۔”