بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حمزہ عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کے بعد واپسی کی وجہ بتادی

پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے چند سال قبل شوبز سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد واپسی کی وجہ بتا دی۔

گزشتہ سال پاکستان کی مقبول ترین فلم ’دا لیجنڈز آف مولا جٹ‘ میں ’نوری نت‘ کا کردار بخوبی نبھانے والے اداکار  حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر  اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’عمر و عیار‘ کا ٹیزر جاری کیا۔

حمزہ عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کے بعد واپسی کی وجہ بتادی

اداکار کے فیس بک اکاؤنٹ پر شئیر کیے گئے اس ٹیزر پر انکے ایک مداح نے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو یاد ہو تو  آپ نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا۔‘

اپنے پرستار کے اس سوال کے جواب میں اداکار نے شوبز کو خیر باد کہہ کر واپس آنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا کہ ’مذہب کا مطالعہ کرنے کے لیے کافی طویل وقفہ لیا تھا۔‘

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے اداکاری کے کرئیر کے عروج پر 2019 میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں، تاہم اس اعلان کے 3 سال بعد اداکار نے ’دا لیجنڈز آف مولا جٹ‘ میں اداکاری کر کے اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔