اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیرمین سی پیک اتھارٹی کا چارج دے دیا گیا ہے۔
چودھری سالک حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا ۔
خیال رہے کہ آج صبح ایوان صدر میں چودھری سالک حسین نے صدر مملکت کی موجودگی میں بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا ۔
اسکے علاوہ مزید 03 وزراء کی بھی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔
سالک چوہدری کی وفاقی کابیہ میں شمولیت کے متعلق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سالک چوہدری نےجو کچھ کیا ہے کہ وہ میرے مشورے کے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ق لیگ کے دونوں وزراء ملکی سلامتی پر کوئ سودے بازی نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز پر قابو پانا ترجیح ہے جبکہ رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے۔









