اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،
پاکستان کو سعودی عرب کےساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے،انہوں نے کہاکہ مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز کے لیے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے،دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگور تعلقات چاہتا اور تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ،مسلم اُمہ میں اتحاد اور یگانگت وقت کی اہم ضرورت ہے،
پاکستان اور سعودی عرب میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں،سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہےاور مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے،
دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے،سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں









