بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واشنگٹن، پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے 78سالہ ملزم کو سزائے موت دیدی گئی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں 30سال قبل پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے 78سالہ ملزم کو سزائے موت دے دی گئی جو ٹیکساس کی اب تک کی طویل عمر کی موت ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے ڈیپارٹمنٹ آف کریمینل جسٹس نے بتایا کہ ملزم کارل بونٹیون کے وکیل نے امریکی سپریم کورٹ میں حکم امتناعی حاصل کرنے کے لیے آخری اپیل دائر کی جو خارج کر دی گئی جس کے بعد ملزم کو زہر کا نجکشن لگا کر موت کی سزا دی گئی۔

ملزم کارل بونٹیون نے جون 1990میں معمول کی ٹریفک رکنے کے دوران ہیوسٹن کے پولیس افسر جیمز اربے کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ ملزم کو پہلی بار 1991 میں موت کی سزا سنائی گئی تاہم ہائی کورٹ کی جانب سے سزا کو 2009 تک روک دیا

لیکن 3سال بعد ایک اور جیوری نے سزا بحال کر دی تھی۔ امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال ملزم کی حکم امتناعی کی اپیل مسترد کر دی تھی جس کے بعد اسے بلآخر گزشتہ روز سزائے موت دے دی گئی۔