بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برے وقت نے مجھے سچے دوستوں کی پہچان کروا دی، صاحبہ افضل

لاہور (نیوز ڈیسک) فلمسٹار اداکارہ صاحبہ افضل کا کہنا ہے کہ ان کے برے وقت نے انہیں سچے دوستوں کی پہچان کروا دی ہے۔ حال ہی میں صاحبہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بیٹیوں کے بارے میں ایک بیان دیا تھا جس کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ جویریہ سعود نے صاحبہ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام لکھا۔ صاحبہ نے جویریہ سعود کا اس حمایتی پیغام پر اپنی انسٹا پوسٹ میں شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرے برے وقت نے مجھے سچے دوستوں کی پہچان کروادی۔