بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جویریہ سعود تنقید کا شکار صاحبہ کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود، سینئر اداکارہ صاحبہ افضل کی حمایت میں بول پڑیں۔ جویریہ سعود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صاحبہ کے ہمراہ اور اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اداکارہ کے لیے حمایتی پیغام لکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں صاحبہ کو ایک بہن کے طور پر جانتی ہوں اور وہ بہت نرم دل اور حساس انسان ہیں،

میں نے صاحبہ کو اللہ تعالی سے بیٹی کے لیے دعائیں مانگتے ہوئے دیکھا ہے اور پھر اللہ کی دین پر شکر اور صبر بھی کرتے دیکھا ہے۔ اداکارہ نے صاحبہ کے بیٹیوں سے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صاحبہ نے جو بھی کہا، اس کا وہ مطلب نہیں تھا

جو لوگوں نے سمجھا۔ جویریہ نے کہا کہ میں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ اکثر اپنی بات سمجھانے کے لیے غلط الفاظ کا چناں ہوجاتا ہے اور انسان خطا کا پتلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلوں کے حال صرف اللہ جانتا ہے، کسی کو کوئی حق نہیں کہ دوسرے انسان کی شخصیت یا سوچ پر تبصرے کرے۔