facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کل ہوں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کل ہوں گے،تین روزہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کریں گے،

مذاکرات میں پاکستان دریائے سندھ پر بھارتی ڈیمز کی تعمیر پر اپنا موقف پیش کرے گا۔وزارت آبی وسائل کے حکام کے مطابق دریائے چناب پرکیرو پن بجلی منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کو دریائے سندھ پر نیموں چلنگ ڈیم اور دریائے پونچھ پر مانڈی ڈیم کی تعمیر پر بھی اعتراض ہے۔حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے سندھ پر مزید دو چھوٹے پن بجلی منصوبے بھی لگائے جا رہے ہیں، مذاکرات میں پکل ڈوئل اور لوئر کلنائی ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کی تعمیر پر بھی بات چیت ہو گی،بھارتی ڈیمز کی تعمیر پر پاکستان کی جانب سے اٹھانے جانے والے اعتراضات پر بھی بات ہو گی۔سیلاب کے سیزن کے دوران ایڈوانس انفارمیشن آف فلڈ کے نظام کا معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔مذاکرات میں دریائے ستلج میں پانی کے بہا پر بھی بات چیت ایجنڈا کا حصہ ہے۔