بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر یورپی کمیشن کی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف کو صدریورپی کمیشن ارسلاوان ڈیرلیین نے ٹیلی فون کیا اور شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کووسعت دینے،مل کرکام کرنےپراتفاق کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کوبڑی اہمیت دیتاہے،وزیراعظم نےدونوں ممالک کےدرمیان تجارتی تعلقات کی اہمیت کواجاگرکیا۔وزیراعظم نے یورپی کمیشن کی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت ہے۔صدر یورپی کمیشن نے پاکستان کیساتھ تعلقات کومزید مستحکم بنانےکی خواہش پر زور دیا۔وزیراعظم نے یورپی یونین کیساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے یورپی کمیشن کی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔