لیجنڈ اداکار شکیل احمد 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے
شکیل احمد گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جو آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے— فوٹو: فائل
شکیل احمد گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جو آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے— فوٹو: فائل
کراچی میں اداکار شکیل احمد 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شکیل احمد گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جو آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
اداکار شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا۔ انہوں نے متعدد لازوال ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔