اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں اشیا کی مہنگےداموں فروخت پربرہمی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نے وزیرصنعت اوروزیرنیشنل فوڈسیکیورٹی کوبلوچستان پہنچنےکی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ اشیائےضروریہ کی مقررہ نرخ سے زائدپرفروخت برداشت نہیں کی جائےگی۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کل بلوچستان جائیں گے،وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم دورویہ خضدار کچلاک روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمودوزیراعظم کو بریفنگ دیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان وزیراعظم کو صوبے کےمسائل سےآگاہ کریں گے،
وزیراعظم کابلوچستان میں اشیا کی مہنگےداموں فروخت پراظہاربرہمی








