بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی اداکار خطرناک حادثے میں ٹانگ سے محروم ہوگئے

معروف بھارتی فلم پروڈیوسر ایس اے سری نواس کے بیٹے اور  کناڈا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بھارتی اداکار  سورج کمار خطرناک حادثےکا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اداکار اپنے فلمی ڈیبیو سے قبل   میسور ہائی سے پر سفر کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سورج کمار  موٹر سائیکل پر کنٹرول کھو بیٹھے اور حادثے کا شکار ہوگئے۔

سورج کمارکو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے سورج کی زندگی بچانے کیلئے گٹھنے کے نیچے سے سیدھی ٹانگ کاٹ دی ہے۔