بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توانائی بچت پلان، سالانہ 438 ارب روپے کی بچت ہوگی

اسلام آباد: تونائی بچت پلان سے قومی خزانے کو سالانہ 438 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

وفاقی حکومت کی جانب اعلان کردہ تونائی بچت پلان سے 8 ہزار میگا واٹ بجلی اور قومی خزانے کو سالانہ 438 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

دستاویزات کے مطابق غیر معیاری پنکھوں پر ڈیوٹی سے حکومت کو 15 ارب کا ٹیکس ملے گا۔ غیر معیاری بلب کی تیاری درآمد پر پابندی سے 23 ارب کا ریونیو ملے گا۔ ای بائیک سے 86 ارب، بلب کے بجائے ایل ای ڈی لائٹ استعمال سے 23 ارب کی بچت ہو گی۔

حکام کے مطابق مارکیٹیں 4 گھنٹے پہلے بند کرنے سے 62 ارب روپے، 20 فیصد اسٹاف کو ورک فرام ہوم کی اجازت سے 56 ارب کی بچت ہو گی۔