لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائدو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیےکے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں جمہوریت،قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پربات چیت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جب بھی مل کرکام کیا بڑی کامیابی حاصل کی۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور تباہ کن معاشی بدانتظامی کا بہت نقصان اٹھا چکے ہیں، ان تمام بحرانوں اور مسائل کوحل کرنےکی ضرورت ہے، مشترکہ اہداف اور موجودہ معاشی صورتحال کو تبدیل کرنے پرتوجہ مرکوز کریں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تمام جمہوری قوتوں میں اتفاق رائے سے مستقبل کے لیے وسیع روڈ میپ پربات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے نئے چارٹر پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
نواز شریف اور بلاول بھٹو کی لندن میں ملاقات کا اعلامیہ جاری








