بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرعلوی کا14 اپریل کو شمالی وزیرستان حملے کے شہداء کے لواحقین کو ٹیلی فون

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اپریل کو شمالی وزیرستان میں حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ صدرنے لواحقین سے اظہار ہمدردی ، شہداء کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے شہداء کیلئے درجات کی بلندی ، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے حوالدار طارق یوسف، سپاہی اعجاز حسین ، سلیمان وقاص کے اہلِ خانہ سے بات کی، صدر مملکت نے سپاہی وقار احمد ، محمد جواد اور ارشد علی کے لواحقین سے بھی اظہار افسوس کیا۔صدر عارف علوی نے 12 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں حملے کے شہداء کے ورثاء سے بھی اظہار تعزیت کیا، انہوں نے میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان کے لواحقین سے بھی اظہارِ افسوس کیا۔