پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں 16 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 277 روپے 20 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 37 پیسے کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کمی کے بعد 44 ہزار 163 پوائنٹس پر آگیا جو کہ گزشتہ کاورباری روز 44 ہزار 178 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔









